تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 12 مارچ :جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں بھارتی فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ بدھ کی صبح نوشہرہ سیکٹر کے کلسیان علاقے میں ایک اگلی چوکی پر پیش آیا، جہاں سرحد پار سے آنے والی گولی فوجی کو جا لگی۔ زخمی سپاہی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ادھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صبح تقریباً چھ بجے زیرو لائن پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے فوراً بعد تین فائر کیے گئے۔ تاہم، دھماکے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔