اشوک اکھاڑہ کی جانب سے گریک گاڈ چیمپئن شپ 2025 کا شاندار انعقاد

تاثیر 12  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 11 مارچ (تاثیر بیورو) 9 مارچ بروز اتوار لیک ٹاؤن مُکت منچ میں “اشوک اکھاڑہ ایک ورزش مندر” کی جانب سے نیشنل آئرن لفٹنگ، آرم فائٹنگ، باڈی بلڈنگ اور گریک گاڈ چیمپئن شپ 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس قومی سطح کے مقابلے میں مغربی بنگال کے علاوہ اڑیسہ، بہار اور جھارکھنڈ کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 75 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مردوں کے آئرن لفٹنگ ڈویژن میں امیت بھدرہ نے “چیمپئن آف چیمپئنز” کا خطاب جیتا، جبکہ خواتین کے آئرن لفٹنگ ڈویژن میں پمپا وشواس نے “چیمپئن آف چیمپئنز” کا اعزاز حاصل کیا۔ “گریک گاڈ” ٹائٹل مردوں میں انیربان بینرجی نے جیتا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں بمل چند، گوپال دیوناتھ، پارٹھ چند، پرتھا چند، گورانگ چکرورتی، رتن سہا اور رویندر ناتھ مکھرجی شامل تھے۔ اس کے علاوہ، کھلاڑیوں کے کوچوں میں ابھیشیک گپتا، انیک وشواس اور انیربان بھی موجود تھے، جبکہ آفیشلز میں مہیشوری، امیشا راج، انیربان، سوجنیا، کشور، امر راج، سومناتھ اور عائشہ راج شامل رہے۔