اورنگ زیب بی جے پی کے نئے شیواجی ہیں:’ شیوسینا(ادھو ٹھاکرے)

تاثیر 19  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 19 مارچ :شیوسینا (یو بی ٹی) نے اپنے ترجمان ‘سامنا’ کے اداریے میں بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اورنگ زیب کو شیواجی مہاراج سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اورنگ زیب کی قبر ہٹانے کا معاملہ سیاسی فائدے کے لیے اچھالا جا رہا ہے، جبکہ قبر کی حفاظت مرکزی سیکورٹی فورسز کر رہی ہیں، اور اس کے خلاف بی جے پی کی مہم ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں۔ اداریے میں کہا گیا کہ اگر مرکز واقعی سنجیدہ ہے تو اسے قبر کی یادگار کا درجہ ختم کرکے زمین کو آزاد کرنا چاہیے۔