ناندیڑ میں بھاسکر راو پاٹل کھت گاوکر 23 مارچ کو این سی پی میں شامل ہوں گے

تاثیر 17  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ناندیڑ، 17 مارچ:سابق رکن پارلیمنٹ بھاسکر راو پاٹل کھت گاوکر اور سابق ضلع پریشد ممبر ڈاکٹر مینل کھت گاوکر 23 مارچ کو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے پرتاپ راو پاٹل کے رابطہ دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی اہم سیاسی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔
پریس کانفرنس میں ایم ایل اے پرتاپ راو پاٹل، سابق رکن پارلیمنٹ بھاسکر پاٹل کھت گاوکر، سابق ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا، موہن راو ہمبرڈے، اویناش گھاٹے، ضلع صدر جیون راو گھوگرے پاٹل، ضلع صدر دلیپ راو دھرما ادھکاری، ضلع صدر (شمال) بالا صاحب راونگاوکر، وینکٹ راو پاٹل گوجے گاوکر، ڈاکٹر مینل کھت گاوکر، مادھو پاوڈے، وسنت سوگاوی، رام داس سومتھانکر، سرجیت سنگھ گل، دیپک پاوڈے، کنہیا کدم، یوتھ ضلع صدر محسن خان پٹھان، گنیش شندے اور چھایا کرن سنگھ سمیت کئی عہدیدار اور کارکنان نے شرکت کی۔