تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جیسلمیر، 13 مارچ: جیسلمیر میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جمعرات کو ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ سرحد پر اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری کو بھی نبھاتے ہوئے فورس کے جوانوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر اورمنھ میٹھا کر ہولی کی مبارکباد پیش کیں۔
جیسلمیر واقع بی ایس ایف سیکٹر نارتھ کے ڈی آئی جی یوگیندر سنگھ راٹھور نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی اور مسرت کے ساتھ ساتھ ہولی کا تہوار بھی لوگوں میں ایک نیا جوش و جذبہ لے کر آتا ہے۔ جہاں تک سرحدوں کا تعلق ہے تو سرحدوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔