تاثیر 22 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ:22/مارچ(نمائندہ)دربھنگہ کے جمال پورہ کی جامع مسجد میں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں 21 روزہ نمازِ تراویح کے اختتام پر قرآن کریم مکمل کیا گیا۔ امامت کے فرائض مولانا حافظ محمد فائق رضا قادری ابن مولانا خالد رضا قادری (شہزادۂ امین شریعت) نے انجام دیے، جو مسلسل تین سال سے یہاں تراویح پڑھا رہے ہیں۔ختمِ قرآن کی اس نورانی محفل میں شہر کے علما، معززین اور محبین نے شرکت کی۔ شرکا میں مسجد کے امام مولانا راشد انور (چندن پٹی)، شفیع احمد خان (صدر)، تحسین عالم (سکریٹری)، سمیع الدین خان، مولانا خالد رضا قادری، شاعرِ اسلام حافظ رضوان دربھنگوی، حافظ قمرالثاقب اور حافظ فائق کے تینوں بھائی مولانا طارق رضا قادری، شارق رضا قادری اور سیف رضا قادری بھی شامل تھے۔شرکائے محفل نے حافظ فائق رضا کی خوش الحان تلاوت کو بے حد سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رمضان کی برکتوں سے ہمیں فیض یاب کرے اور قرآن کریم سے محبت اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!