تاثیر 28 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 مارچ: دہلی پولیس نے 2019 میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت تین ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔پولیس نے آج راؤس ایونیو کورٹ کو یہ اطلاع دی۔ اس اطلاع کے بعد ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نیہا متل نے کیس کی سماعت 18 اپریل کو کرنے کا حکم دیا۔دواریکا ساؤتھ پولیس اسٹیشن نے آج عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد انہوں نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ جس پر عدالت نے اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس سے پہلے 11 مارچ کو عدالت نے اس معاملے میں شکایت کنندہ شیو کمار سکسینہ کی درخواست پر کیجریوال، سابق ایم ایل اے گلاب سنگھ اور دوارکا کی کونسلر نکیتا شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔