تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،23مارچ: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایئر انڈیا کی پرواز میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وارنر نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ایئر انڈیا کے طیارے میں سوار ہوئے جس میں کوئی پائلٹ نہیں تھا۔ انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ جواب میں، ایئر لائن نے کہا ہے کہ بنگلورو ایئرپورٹ پر موسم سے متعلق رکاوٹوں کی وجہ سے، پائلٹ کے عملے کے ارکان کو طیارے تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔
وارنر نے کہا، ’’ہم بغیر پائلٹ کے طیارے میں سوار ہوئے اور گھنٹوں طیارے میں انتظار کرتے رہے۔ آپ نے مسافروں کو کیوں سوا کیا ، یہ جانتے ہوئے کہ آپ کے پاس فلائٹ کا کوئی پائلٹ نہیں ہے؟ اس کے جواب میں ایئر انڈیا نے کہا کہ بنگلورو میں خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور تمام ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔