تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، 13 مارچ:ضلع کے پھولکاہا تھانہ میں تعینات اے ایس آئی راجیو رنجن کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات پھولکاہاتھانہ علاقہ کے لکشمی پور میں بدمعاش انمول یادو کو گذشتہ رات پکڑنے کیلئے پولیس گئی تھی۔ ایک شادی تقریب میں انمول یادو شرکت کرنے آیا تھا۔پولیس بدمعاشوں کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ تھانہ لے جارہی تھی۔ اسی دوران شادی کی بھیڑ میں پولیس گاڑی پھنس گئی اور گاؤں والے اور اس کے ساتھیوں نے پولیس کے قبضے سے انمول یادو کو چھڑا لے گیا۔ اسی دوران گاؤں والے اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں اے ایس آئی راجیو رنجن ملا بے ہوش ہوکر گر گئے۔ جسے آناً فاناً میں اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی موت ہو گئی ہے۔