تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 12 مارچ:جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات نے پونچھ کا پہلا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سلوتری جاکر سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان سے دراندازی کی مسلسل کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔ڈی جی پی نے ضلع پولیس لائنز پونچھ میں افطار تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقات کی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، نلین پربھات سرنکوٹ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔