ای ڈی نے لالو یادو سے لینڈ فار جاب معاملے میں شروع کی پوچھ گچھ

تاثیر 19  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 19 مارچ:بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو اپنی بیٹی میسا بھارتی کے ساتھ لینڈ فار جاب معاملے میں بدھ کی صبح پٹنہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے، جہاں ای ڈی کی ٹیم لالو یادو سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ کل یعنی منگل کے روزای ڈی نے رابڑی دیوی اور تیج پرتاپ یادو سے پوچھ گچھ کی تھی۔
دراصل لینڈ فار جاب گھوٹالے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ان دونوں سے پٹنہ میں ای ڈی آفس میں الگ الگ کمروں میں گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی۔ آج ای ڈی اس معاملے میں ا?ر جے ڈی سپریمو لالو یادو سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔