تاثیر 21 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 21 مارچ: جھارکھنڈ کے وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور کو بہتر علاج کے لیے جمعہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی لے جایا گیا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہوائی اڈے پر واقع اسٹیٹ ہینگر میں ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل 19 مارچ کی رات وزیر خزانہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ سانس لینے میں دشواری کے بعد انہیں آرکڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے دہلی کے میڈیکا ریفر کر دیا۔