تاثیر 21 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
موتیہاری،21مارچ:دکشت اور ڈی ایس پی دھیریندر کمار کے ساتھ میڈیکل ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔بہار میں موتیہاری ضلع کے سرحدی شہر رکسول میں ٹائر مرمت کی دکان میں آگ لگ گئی۔ دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،حالانکہ شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رکسول ایس ڈی او شیوانی
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ متوفی کی شناخت 68 سالہ ہیرا میاں کے نام سے ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کسٹم آفس کے قریب ٹائر پنکچر اور مرمت کی دکان میں دوپہر کے وقت اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ ہیرا میاں کو دکان سے باہر آنے کا موقع ہی نہیں ملا۔