تاثیر 21 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- موجودہ دور کمپیوٹرٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت کا دور ہے۔ طلبہ میں ائی ٹیکے جدید ترین شعبوں میں ترقی،کرئیر اور ان کی افادیت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،بھیونڈی میں طلبہ کے لیے مختلف عنوانات کے تحت بروز بدھ 19مارچ 2025 کو سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، سپروائزر سبطین کشیلکراور عبدالعزیز انصاری پروگرام میں موجود تھے۔جناب یاسر تاتلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا چاہیے۔ اس طرح کے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ رابعہ عبداللطیف پنگارکر نےAI(مصنوعی ذہانت) پر اسکول کے AVIروم میں طلبہ کی رہنمائی کی اور آج کے دور میں اس کی اہمیت و افایت پر روشنی ڈالی۔ جبکہ ذکریٰ شیخ نے ڈاٹا سائنس پرپاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے طلبہ سے خطاب فرمایا۔ اسی طرح عقیل مشتاق فقیہ کمپیوٹر سینٹر کی انچارج مُشکی خطیب میڈم نے طلبہ سے Internet of Thingsاور سائبر سیکیوریٹی پر سیر حاصل گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح طلبہ اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ سیمینار سے طلبہ نے بہت ہی مفید معلومات حاصل کی اور دلچسپی کا مظاہرہ پیش کیا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں کمپیوٹر اسٹاف کا گراں قدر تعاون شامل رہا۔جن میں کمپیوٹر انچارج ہدیٰ مومن، ثمرین مومن، آفرین مومن، شفا قریشی، وجاہت علی مومن، عبدالرحمٰن بہاؤالدین شامل تھے۔نظامت کا فریضہ عبداللطیف پنگارکرنے بحسن خوبی انجام دیا۔اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا۔