غزہ جنگ بندی کا برقرار رہنا’ضروری‘ ہے: ریڈ کراس

تاثیر 03  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،03مارچ:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اتوار کو اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھیں تاکہ تنازعات کے شکار خطے میں دوبارہ مایوسی پھیلنے سے بچا جا سکے۔ ادارے نے مزید کہا، “جنگ بندی معاہدے سے بے شمار جانیں بچی ہیں اور ناقابلِ تصور تکالیف کے درمیان امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ گذشتہ چھے ہفتوں کے دوران معاملات آگے بڑھے ہیں جن کے کسی بھی انہدام سے لوگوں کے دوبارہ مایوسی میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ جنگ بندی ’ضروری‘ہے۔
ادارے نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا، “جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ جانیں دشمنی سے بچ جائیں، انسانی امداد غزہ میں داخل ہو اور مزید خاندانوں کو دوبارہ ملایا جائے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے غزہ میں رسد کا داخلہ معطل کر دینے کی بات کی ہے اور معاملات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تعطل کے بعد علاقے میں مہلک حملوں کی اطلاع ملی ہے۔