حکومت نے اے اے وائی کے تحت آنے والوں کو دو سو یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا

تاثیر 07  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 7 مارچ :جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج بجٹ اجلاس کے دوران عوام کے لیے ایک بڑے فلاحی پیکیج کا اعلان کیا، جس کے تحت انتودیہ اَنّا یوجنا کے مستحق خاندانوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، خواتین کو یکم اپریل سے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ٹرانسپورٹ بشمول ای-بسوں میں بلا معاوضہ سفر کی سہولت دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اے اے وائی زمرے میں شامل خاندانوں کو یکم اپریل سے ہر ماہ 10 کلو گرام مفت راشن فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس اسکیم کے تحت آنے والی مستحق لڑکیوں کے لیے شادی معاونت کی رقم 50,000 روپے سے بڑھا کر 75,000 روپے کر دی گئی ہے۔عمر عبداللہ نے عوامی ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ رواں سال سری نگر اور جموں میں 200 نئی ای-بسیں متعارف کرائی جائیں گی، تاکہ شہریوں کو بہتر اور باسہولت سفری سہولیات میسر آ سکیں۔