ہولی کے موقع پر کولکتہ میں نوجوان شکتی سنگم کی جانب سے خدمت کا عظیم عمل

تاثیر 12  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ: ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر نوجوان شکتی سنگم کولکتہ کی جانب سے شیب پور میں واقع رام کرشن دردر بھنڈار کے بچوں کے درمیان تحائف، مٹھائیاں اور ہولی کا سامان تقسیم کیا گیا۔اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی ہاوڑہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر سنجے سنگھ نے بچوں کو ہولی کی دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ اس دوران بچوں کے ساتھ ساتھ ادارے کے اراکین نے بھی ہولی کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لیا، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی اور اپنائیت کے جذبات نمایاں تھے۔ایسے خدمات ہر سال ادارے کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر ہولی کا تہوار لوگ اپنے اہل خانہ، شتہ داروں، دوستوں اور حامیوں کے ساتھ مناتے ہیں، لیکن نوجوان شکتی سنگم نے ضرورت مند بچوں کے ساتھ اس تہوار کو منانے کا فیصلہ کیا اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ادارہ مسلسل اپنی سماجی خدمات کے ذریعے نئے سنگ میل قائم کر رہا ہے۔ تقریب تنظیم کے صدر بمل سپانی کی قیادت میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں جناب وجے تیواری، راجندر سنگھی، امن چودھری، کرش سنگھی، واسو سپانی، نکیتا سنگھی، دیوراج مائتی، راہول سنگھی اور دشا پودار نے نمایاں کردار ادا کیا۔