تاثیر 20 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،20 مارچ : اداکار دھرمیندر اور ‘ ڈریم گرل’ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں واپس آگئی ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ‘تمکو میری قسم’ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ ایشا مالی طور پر خود مختار ہے اور اپنی الگ شناخت بنا رہی ہے۔ گزشتہ سال ایشا دیول نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ اس مشکل وقت میں ان کی والدہ ہیما مالنی نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں ایک اہم سبق دیا۔ ہیما مالنی نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو خود انحصار اور بااختیار ہونا سکھایا ہے۔ایشا دیول نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا، “میرے خیال میں ہر ماں اپنی بیٹیوں کو اپنی شناخت بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ میری والدہ نے بھی مجھے یہی سکھایا اور مجھے ایسا کرنے کو کہا، انہوں نے ہمیشہ مجھے کہا کہ محنت کرو، اپنی شناخت بناو، اور کوئی پیشہ منتخب کرو۔ اگر تم اپنا نام نہیں بنا سکتی ہو، تب بھی یہ بہت ضروری ہے کہ تم کسی نہ کسی پیشے میں اپنی شناخت بناو اور کوشش کرتے رہو۔ایشا نے مزید کہا، “میری ماں نے ہمیشہ مجھے ایک عورت کے طور پر خود مختار رہنے کا مشورہ دیا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کسی کا شوہر کون ہے اور اس کی مالی حیثیت کیا ہے، انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ایک کروڑ پتی سے شادی کر سکتے ہیں، لیکن مالی طور پر خود مختار ہونا ہی عورت کو الگ کرتا ہے۔ میری ماں کا ماننا تھا کہ رومانس زندگی کا اہم حصہ ہے اور اسے نظر انداز کرنا درست نہیں ہے۔ ابھی تک اسے مکمل طور پر نافذ نہیں کیا ہے۔”