تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 مارچ: ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے ) مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تناظر میں، آج نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ٹوڈ میکلے اور وزیر تجارت پیوش گوئل کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم شراکت داری کی بنیاد پڑی ہے۔