تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 مارچ:ہندوستان نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گرانڈ پریکس 2025 میں اپنا تسلط برقرار رکھا اور بدھ کو دوسرے دن کے اختتام تک 95 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ ہندوستان نے اب تک 33 طلائی، 29 چاندی اور 33 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اس کے بعد نیوٹرل پیرا ایتھلیٹس ٹیم 26 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے (13 گولڈ، 9 سلور، 4 برانز) جبکہ ازبکستان 4 گولڈ، 4 سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
مقابلے کے آخری دن ہندوستان کے کئی نامور کھلاڑی میڈل کی امیدوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ان میں سپرنٹر پریتی پال کا نام بھی شامل ہے جو پہلے ہی چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں اور اب 200 میٹر ٹی38 ایونٹ میں حصہ لیں گی۔