ایرانی صدر کے دست راس جواد ظریف مستعفی

تاثیر 03  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تہران،03مارچ:ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور محمد جواد ظریف اتوار کی شام اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ایرانی خبر رساں ایجنسی “فارس” کے ماطبق دو با خبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ظریف کا استعفیٰ2 مارچ کو اقتصادی و مالی امور کے وزیر عبدالناصر ہمتی سے پوچھ گچھ کے بعد آیا ہے۔بعض ذرائع کئی ہفتوں سے یہ بات کر رہے تھے کہ ظریف پر مستعفی ہونے پر مجبور ہو جانے کا دباؤ بڑھ رہا تھا۔ ان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شام ہیں جنھوں نے ظریف کی برطرفی کے بجائے استعفے کی تجویز دی۔مخالفین کے نزدیک ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور کے طور پر ظریف کا تقرر غیر قانونی تھا۔ اس لیے کہ ان کے دو بیٹے امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ اس معاملے نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں میڈیا اور اپوزیشن حلقوں کے بیچ وسیع تنازع پیدا کر دیا تھا۔