جیمالیا باغچی سپریم کورٹ کے نئے جج، چیف جسٹس نے حلف دلایا

تاثیر 17  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 مارچ :۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس جیمالیہ باغچی نے آج سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے جسٹس باغچی کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے 10 مارچ کو جسٹس باغچی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھا۔ 6 مارچ کو سپریم کورٹ کالجیم نے جسٹس جیمالیہ باغچی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی۔ جسٹس جیمالیا باغچی 26 مئی 2031 کو چیف جسٹس بنیں گے۔ جسٹس باغچی کے نام کی سفارش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کالجیم نے نوٹ کیا تھا کہ 18 جولائی 2013 کو سابق چیف جسٹس التمش کبیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ سے کوئی چیف جسٹس نہیں رہا۔