مہاراشٹراسمبلی اجلاس میں جتیندر اوہاڑ کا ہتھکڑی پہن کر احتجاج

تاثیر 03  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 3 مارچ :مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شروع ہوا، جس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے قانون ساز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تاہم، این سی پی (شرد پوار دھڑے) کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کی ہتھکڑی پہن کر ودھان بھون کمپلیکس میں داخل ہونے کی غیر معمولی حرکت نے سب کیتوجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔ ان کے اس احتجاجی اقدام نے میڈیا میں تجسس پیدا کر دیا، اور صحافیوں نے ان سے اس ڈرامائی انداز کے بارے میں سوالات کیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، اوہاڑ نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’جو لوگ حکومت کے خلاف بولنے کی ہمت کرتے ہیں، انہیں
مجرمانہ مقدمات کے ذریعے خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔