تاثیر 03 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 03 مارچ : ایک اہم فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو محض اس کے معذور ہونے کی بنیاد پر جوڈیشل سروس سے نااہل نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی والی بنچ نے مدھیہ پردیش جوڈیشل سروس رولز کی دفعات کو خارج کر دیا جس میں بصارت سے محروم امیدواروں کو عدالتی خدمات سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتی خدمات میں بھرتی کے لیے کسی معذور شخص کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ معذور افراد ایکٹ کی دفعات کے تحت کسی بھی معذور کو اس کے حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے 3 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔