کوہلی ٹور کے دوران فیملی کو ساتھ رکھنے کے حق میں، کہا- اکیلے بیٹھ کر اداس نہیں رہ سکتا

تاثیر 16  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وراٹ کوہلی: کوہلی ٹور کے دوران فیملی کو ساتھ رکھنے کے حق میں، کہا- اکیلے بیٹھ کر اداس نہیں رہ سکتا
نئی دہلی ،16مارچ:بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے غیر ملکی دوروں کے دوران فیملی کی موجودگی کو محدود کرنے کے اصول پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کوہلی حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی ٹیم کا حصہ تھے اور ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں انہوں نے کردار ادا کیا۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ ٹور کے دوران جب کوئی کھلاڑی برے مرحلے سے گزر رہا ہوتا ہے تو خاندان کے افراد کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔