ہومی چلڈرن اسکول کے ننھے روزے دار

تاثیر 20  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور، 20/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) ہومی چلڈرن اسکول، چک الہ داد، مشہری مظفر پور کے بچے روزہ رکھ  رہے ہیں۔ اسکول کی مس رخسار پروین نے آج بتایا کہ بچوں کو ننھی عمر میں روزہ کا ایسا شوق ہے کہ وہ پورے مہینہ کا روزہ رکھنے کے ارادہ میں ہیں۔ روزہ رکھنے والے ننھے روزے دار درجہ پنجم کی نور صاحبہ پروین، درجہ چہارم کا عرش، درجہ سوم کی حیرت فردوس، درجہ دوم کی نازیہ اور ادیبہ و درجہ مانٹیسری کی حکیمہ کوثر وغیرہ نے بتایا کہ انہوں نے پورے مہینہ کا روزہ رکھنے کا ارادہ کیا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے ارادے کو پورا کرے۔ اور آیندہ سال بھی ہمیں روزہ رکھنے کی توفیق دے۔ اسکول کے پرنسپل محمد شاہ نواز نے کہا کہ ہماری جانب سے روزہ رکھنے والے بچوں کا حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور روزہ کے درمیان اسے کسی طرح کی کوئی مشکلات نہ ہو اس کا خصوصی طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔