تاثیر 03 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دبئی، 03 مارچ : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آن فیلڈ امپائرز، تھرڈ امپائر اور میچ ریفری کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 4 مارچ کو دبئی میں بھارتی ٹیم اور آسٹریلوی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ پاکستان کے شہر لاہور میں کھیلا جائے گا۔