تاثیر 17 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مقامی فروٹ منڈی سہسرام کے ہارڈویئر بزنس مین سنیل ساہو کے رہائشی آڈیٹوریم میں اتوار کی دیر شام اپنے دوست کلب کے تمام دوستوں کیلئے ایک “مسٹر اینڈ مسز کپل میٹ سیمینار” کا انعقاد کیا گیا جسمیں تمام دوستوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا جسکے بعد مسٹز روبی دیوی اور مسٹر سنیل ساہو نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، سبھی کو ریفریشمنٹ دیتے ہوئے سبھی نے خوب ہنسی امنگی کا لطف اٹھایا، اس پروگرام میں شادی شدہ زندگی کو مزید خوش و خرم رکھنے اور اسے احسن طریقے سے نبھانے پر کھل کر گفتگو ہوئی، اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ گھر کی چوکھٹ سے باہر کی دنیا کی ذمہ داری نبھانے والی تمام خواتین نے اپنے خیالات کا تفصیل سے اظہار خیال کیا اور تمام خواتین نے شادی شدہ زندگی میں کسی بھی قسم کی فضولیات کو اہمیت نہ دینے کی منظوری دی ۔ شادی شدہ زندگی کو اہم قرار دینے والے لوگوں میں پرگیہ سنہا، انجینئر نوین سنہا، مدھو مشرا، نریندر دت مشرا، آرتی دیوی، راجیش کمار سنگھ عرف بہاری جی، کسم کماری، سنجئے سنگھ، انیتا تیواری، سنجئے کمار تیواری، راگنی رانی، ایس لال، انیتا دیوی، ارجن کمار، دلیپ کمار سونی، گورکھ ناتھ سنگھ، جیوتی پرکاش، ہمانشو ساہو عرف سونو، شالو ساہو، کیرتی ساہو کے ساتھ اہم دیگر۔ جوڑے شامل تھے ۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ارجن کمار نے آنے والے تمام دوست جوڑے کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کی کامیابی کے پیش نظر مورخہ 22 مارچ 2025 بروز اتوار اپنے دوست کلب اور انڈین ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن روہتاس کے ضلعی صدر انجینئر نوین سنہا نے پوتر بندھن پیلس میں ایک سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا ۔