تاثیر 18 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 18 مارچ : لکھنؤ میں چارباغ ریلوے اسٹیشن کے سامنے چوراہے پر شرپسند عناصر نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی ریلنگ توڑ دی۔ ریلنگ ٹوٹنے کے بعد امبیڈکرائٹ تنظیموں کے عہدیداروں اور چارباغ علاقہ کے دکانداروں میں غصہ ہے۔بہوجن سماج پارٹی کے لکھنؤ ڈویڑن کے انچارج اکھلیش امبیڈکر نے کہا کہ 15 مارچ کو بی ایس پی کارکنوں نے چارباغ علاقے میں بابا صاحب کی مورتی پر پھول چڑھا کر ایک پروگرام منعقد کیا تھا۔ لکھنؤ ڈویڑن کے کارکنوں کی بابا صاحب سے عقیدت ہے۔ وہاں ریلنگ کا ٹوٹنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کارکنوں کی عقیدت کو نشانہ بناتے ہوئے انجام دیا گیا۔ انتظامیہ کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔