موئسز ہنریکز نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

تاثیر 28  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لندن، 28 مارچ:نیو ساوتھ ویلز کے کپتان موئسز ہنریکز نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 25-2024 کے سیزن کے وسط میں اس فارمیٹ سے خود کو دور کر لیا تھا۔آسٹریلیا کے لیے چار ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 38 سالہ ہنریکز اب بھی ون ڈے کپ میں نیو ساوتھ ویلز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ، وہ سڈنی سکسرز کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدے کے تحت ایک اور سیزن کھیلیں گے، جہاں وہ کپتان بھی ہیں۔ہنریکز نے نومبر کے ا?غاز سے شیفیلڈ شیلڈ میں نیو ساوتھ ویلز کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں، جیک ایڈورڈز نے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی اور نیو ساوتھ ویلز نے فائنل تک پہنچنے کی پوری کوشش کی، حالانکہ وہ چوتھے نمبر پر رہے۔