غزہ پر اسرائیلی حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک

تاثیر 28  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ کی پٹی، 28 مارچ :وسطی غزہ کے ایک مصروف بازار پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے تازہ حملے میں سات فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنگ زدہ علاقے میں حملوں میں 40 سے زائد افراد مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این ا?ر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے انکلیو تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔
یہ اطلاع الجزیرہ کی خبر میں دی گئی ہے۔ خبر کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 50,208 فلسطینیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور 113,910 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا ا?فس نے مرنے والوں کی تعداد 61,700 سے زیادہ بتائی ہے۔ ملبے میں ہزاروں فلسطینی لاپتہ بتائے جاتے ہیں اور ان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ یہ جنگ تب سے جاری ہے۔