اسمبلی میں وقت نہ ملنے پر این سی ایم ایل اے ہوئے ناراض

تاثیر 13  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 13 مارچ :جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو نیشنل کانفرنس (این سی) کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اْن کے رکن اسمبلی بشیر احمد ویری نے پارٹی چیف وِہپ اور ان کے نائب کی مبینہ آمریت کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر دیا۔بجبہاڑا اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والے بشیر ویری ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر برہم ہو گئے اور پارٹی قیادت کی کھلے عام مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں چیف وِہپ اور ان کے نائب کی آمریت نہیں چلے گی۔