تاثیر 17 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کھٹمنڈو، 17 مارچ : نیپال کی حکمراں جماعت نیپالی کانگریس کے چیف وہپ شیام گھمیرے نے جنسی کاروبار کو قانونی حیثیت دینے کے لیے پارلیمنٹ میں ایک تجویز پیش کی ہے جس کی اپوزیشن جماعتوں نے شدید مخالفت کی ہے۔ نیپالی کانگریس کی اس تجویز پر پیر کو پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے اس تجویز کو پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔