تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی مستعفی
دربھنگہ(فضا امام) 16 مارچ:- انجمن باشندگان بہار اہل بہار کی برسوں پرانی تنظیم ہے !الحمداللہ برسوں سے اہل بہار کی خدمات کرتی آرہی ہیں کچھ عرصہ سے انجمن ھذا کو ایک آدمی کی اجاداری تھی کیونکہ صدر جناب انور شیخ علیل چل رہے تھےجس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جناب سکریٹری نے حساب کتاب خرد برد کیا اور سالانہ حساب ٹھیک ڈھنگ سے پیش نہیں کیا ان چیزوں کو لیکر سوال کیا گیا تو سکریٹری حکیمی نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہوا کیونکہ انجمن باشندگان بہار زکوٰۃ، فطرہ، صدقات اور عوامی چندے سے چلتا ہے۔ لہذا حساب کتاب کے سوال پر انجمن باشندگان بہار ممبئی کے صدر انور احمد شیخ، فرقان شیخ، نائب صدر، وصی احمد خزانچی، عمید محمودی نائب صدر کی موجودگی میں جنرل سیکریٹری کے عہدہ سے محمود حکیمی نے استعفیٰ دے دیا ہے وجہ بتائی جارہی ہے کہ انتظامیہ میں بے قاعدگی اور اس کے حساب وکتاب میں عدم شفافیت کے پیش نظر انجمن کے صدر جناب انور احمد شیخ نے محمود حکیمی سے استعفی طلب کیا تھا۔ صدر کے ذریعہ استعفی طلب کئے جانے فورا بعد حکیمی نے اپنا استعفی صدر کو سونپا جسے صدر نے قبول کرلیا ہے۔ جلد ہی نئے جنرل سیکرٹری کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔ بقول خازن جناب وصی احمد انجمن کے حساب و کتاب کے کاغذات و رسیدات حکیمی اپنے ہی تحویل میں رکھتے تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ مستعفی سکریٹری حکیمی نے سال 25-2022 تک کا حساب و کتاب ابھی میرے حوالے نہیں کیا ہے، رواں سال کی رسیدات کا معاملہ بھی ادھورا اور واضح نہیں ہے، بہت جلد انجمن کے جدید انتخاب کا اعلان اخبارات میں شائع کیا جائیگا۔ خبر رساں تک آپ سبھی حضرات کو اطلاع کیا جاتا ہے کہ محمود الحسن حکیمی کا انجمن باشندگان بہار تنظیم سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔