وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ایمس کا دورہ کیا

تاثیر 09  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 09 مارچ:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس کا دورہ کر کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کی صحت کا حال معلوم کیا ۔ نائب صدر جمہوریہ کو کل رات 2:00 بجے سینے میں درد اور بے چینی کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے ایکس’ پر کہا کہ وہ ان کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔