ایم پی کے مئوگنج میں پولیس ٹیم پر حملہ اور اے ایس ا?ئی کی موت کے معاملے میں وزیر اعلیٰ نے سخت کارروائی کی ہدایات دیں

تاثیر 16  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مئوگنج، 16 مارچ :مدھیہ پردیش کے ضلع مئوگنج کے شاہ پور تھانے کے تحت کل رات قبائلی خاندان کے ایک نوجوان کو یرغمال بنا کر مارنے پیٹنے اور اسے بچانے پہنچی پولیس ٹیم پر بھی ملزمان کے حملے میں مارے گئے اے ایس آئی کی موت اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو لیکر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔ مئوگنج کلکٹر اجے شریواستو نے گاوں میں بی این ایس کی دفعہ 163 (پہلے یہ دفعہ 144 تھی) نافذ کر دی ہے اور بھاری پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔