تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بانڈی پورہ 23 مارچ:ایک طرف جموں و کشمیر کی سرکار یا مرکزی سرکار کے ذ مہ داران یہ دعوٰی کر رہے ہیں کہ ہم نے جموں کشمیر میں ہر گھر جل اور ہر گھر بجلی پہچا دی ہے۔لیکن زمینی سطح پر ایسا لگ رہا ہے کہ سرکاری سطح پر جو دعوے ک? جاتے ہیں وہ بالکل کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں ہم نے جو عکس بندی کی ہے اسکے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے ہاکبارہ گاؤں کے حجام محلہ کے مکینوں نے بنیادی سہولیات کی کمی بالخصوص بجلی کے مناسب انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی پر حکام سے شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہاں صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ تاریں خستہ حال کھمبوں سے لٹکی ہوئی ہیں۔علاقے کے لوگ بجلی فیس ادا کرنے کے باوجود بجلی کے صحیح نظام کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔ حالانکہ یہ علاقہ جموں و کشمیر سول سیکرٹریٹ سے محض 35 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔جو کہ سرکار کیل? باعث شرم کی بات ہے۔ مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے کھمبے اور مناسب وائرنگ کا فقدان ہے۔ جس سے مکینوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔