تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 مارچ :وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہوریہ ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریبات کے دوران، جمہوریہ ماریشس کے صدر دھرم بیر گوکھل نے وزیر اعظم مودی کو موریشس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین (جی.سی.ایس.کے) ایوارڈسے نوازا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی رہنما کو یہ اعزاز عطا کیاگیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے یہ ایوارڈ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان خصوصی دوستی اور ہندوستان کے 1.4 بلین لوگوں اور ماریشس میں 1.3 ملین بھائیوں اور بہنوں کو وقف کیا۔
ہندوستانی بحریہ کے مارچنگ دستے نے قومی دن کی تقریبات کے دوران پریڈ میں حصہ لیا۔ قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کا ایک جہاز بھی ماریشس کی بندرگاہ پہنچا۔140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں ماریشس کے تمام شہریوں کو قومی دن کی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ میرے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے ماریشس کے قومی دن پر دوبارہ آنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس لیے میں وزیر اعظم نوین چندر رام غلام جی اور حکومت ماریشس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔