تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 مارچ: پدم بھوشن انعام یافتہ اوراڑیہ زبان کے ممتاز شاعر اور ساہتیہ اکادمی کے سابق صدر رماکانت رتھ کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بھونیشور میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ان کی عمر 91 برس تھی۔ ادب میں اپنی شراکت کے علاوہ، رتھ نے ریاست اڈیشہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مختلف محکموں میں سکریٹری اور اڈیشہ کے چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اوڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن مانجھی نے رماکانت رتھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں ہندوستانی ادب کا ایک عظیم شاعر قرار دیا۔ ایکس پوسٹ پر اپنے تعزیتی پیغام میں مانجھی نے کہا کہ انہیں پدم بھوشن سے نوازے گئے سابق بیوروکریٹ اور ادیب رماکانت رتھ کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔