تاثیر 04 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی(مظفر عالم )
نان پور بلاک کے اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر سہ بی ڈی او عابد حسین کی صدارت میں نان پور بلاک ہیڈ کوارٹر میں واقع آڈیٹوریم میں پولنگ اسٹیشن لیول آفیسر (BLOs) کی جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں رجسٹریشن پر بنیادی طور پر خواتین ووٹرز کے نام شامل کیے گئے تاکہ صنفی تناسب میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ گمشدہ ووٹر کا نام درج کرنے، فوت شدہ ووٹر کا نام حذف کرنے اور قواعد کے مطابق تصحیح کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ اس اجلاس میں بلاک ایگریکلچر آفیسر گوپال رنجن، روہت پاسوان، آلوک کمار، سبھاش کمار، رام بہادر ساہ، محمد اشتیاق احمد، وندنا کماری، پھول کماری اور دیگر بی ایل او موجود تھے۔