تاثیر 03 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بیجاپور 03 مارچ : چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں، نکسل کمانڈر دنیش موڈیم، جس کے سر پر 8 لاکھ روپے کا انعام تھا، نے اتوار کو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ انتہائی مطلوب نکسلی کمانڈر دنیش سیکورٹی ایجنسیوں کو 100 سے زیادہ قتل اور کئی حملوں میں مطلوب تھا۔ وہ ڈی وی سی ایم اور گنگلور ایریا کے سکریٹری بھی تھے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک سرکاری طور پر ہتھیار ڈالنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق، ڈی وی سی ایم اور گنگلور علاقہ کے سکریٹری دنیش موڈیم نے اپنی بیوی کلا موڈیم اور بچے کے ساتھ بیجاپور پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ دنیش موڈیم پر 8 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ سینئر نکسلی لیڈروں نے انہیں اپنے کام کی بڑی ذمہ داری دی اور انہیں گنگلور علاقہ کا سکریٹری بنایا۔ دنیش نے نکسلی تنظیم کے کٹر نکسلائیٹ کمانڈر مانڈوی ہڈما، بٹالین نمبر ایک کمانڈر دیوا، دامودر، سجاتا، وکاس جیسے بڑے نکسلی کیڈروں کے ساتھ کام کیا ہے۔