تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن، 13 مارچ:ہولی تہوار سے قبل ایس پی سورن پربھات کی ہدایت پر ضلع بھر میں شراب اسمگلروں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران پپراتھانہ کو بڑی کامیابی ملی ہے اور چکنیا گاو?ں کے قریب بوڑھی گنڈک ندی کے دیارہ میں چھاپہ ماری کر بدنام زمانہ شراب مافیا جس لال سہنی کو 960 لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران چار دیگر شراب اسمگلروں کے خلاف چھاپہ ماری جاری ہے، واضح رہے کہ گرفتار جس لال سہنی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مفصل تھانہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔