یوم بہار کا آغاز 22 مارچ کو

تاثیر 19  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 اسکولی بچوں کی پربھات پھیری سے کی جائے گی شروعات
سیتامڑھی( مظفر عالم )
 ضلع مجسٹریٹ سیتامڑھی  رچی پانڈے کی صدارت میں یوم بہار کی تقریبات – 2025 کی پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوئی۔ اجلاس میں یوم بہار 2025 کے کامیاب انعقاد کے پیش نظر پروگرام کی تیاریوں کے خاکہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  تیاریوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مختلف قسم کی کمیٹیاں جیسے استقبالیہ کمیٹی، کلچرل پروگرام کمیٹی، لاء اینڈ آرڈر مینٹیننس کمیٹی، ایوارڈ ڈسٹری بیوشن کمیٹی اور دیگر کمیٹیاں بنانے کی ہدایت دی گئی ۔  ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ تمام کمیٹیاں اپنی سطح پر اجلاس کریں اور وقت پر تیاریاں مکمل کریں۔ یوم بہار کا آغاز 22 مارچ کو اسکولی بچوں کی پربھات پھیری سے ہوگا۔  یوم بہار کے موقع پر تمام سرکاری عمارتوں کو نیلی روشنیوں سے سجایا جائے گا۔  اور تمام شعبہ جات پروگرام کے مقام، ڈمرہ ائیر پورٹ کے میدانوں میں سٹال لگائیں گے۔ ایڈیشنل کلکٹر ریونیو سندیپ کمار، ایڈیشنل کلکٹر ڈپارٹمنٹل انویسٹی گیشن کمار دھننجے، ایڈیشنل کلکٹر عوامی شکایات کا ازالہ رجنیش کمار، صدر ایس ڈی او سنجیو کمار، آفیسر انچارج جنرل برانچ برجو داس، میونسپل کمشنر پرمود کمار پانڈے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرمود کمار ساہو، این ڈی سی پرکاش کمار، ضلع ٹرانسپورٹ محکمہ کے افسران اور کمار سطح کے تمام افسران اجلاس میں موجود تھے۔