تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ ( مشتاق احمد صدیقی ) محکمۂ ٹرانسپورٹ، ارریہ نے بغیر ہیلمٹ والی گاڑیوں، ٹرپل لوڈ اور تیز رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کی مہم چلائی۔ اس چیکنگ مہم کے دوران مجموعی طور پر 163 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں بغیر ہیلمٹ کے 41 ڈرائیوروں، 17 ٹرپل لوڈنگ اور 5 ریش ڈرائیونگ کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔ یہ مہم ضلع کے مختلف مقامات جیسے رانی گنج موڈ، فوربیس گنج انڈر پاس، ہریاباڑہ ٹول پلازہ، آر ایس موڑ پر چلائی گئی، مسٹر سشیل کمار، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر، ارریہ، پنکج کمار (موٹر وہیکل انسپکٹر)، محمد وارث (انفورس) کے سب انسپکٹر نے حصہ لیا۔