سنیتا ولیمز کی زمین پر واپسی، ناسا نے کیا ان کا استقبال، وزیر اعظم مودی نے کہا- بھارت آئیے

تاثیر 19  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

فلوریڈا، 19 مارچ: نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) سے وابستہ ہندوستانی نڑاد خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آگئے۔ انہوں نے فلوریڈا کے ساحل پر کامیاب لینڈنگ کی۔ دونوں خلابازوں کو لے کر اسپیس ایکس کریو- 9 زمین پر واپس آگیا۔ ناسا کے یہ دونوں خلاباز صرف آٹھ دن کے مشن پر گئے تھے۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے دونوں نو ماہ اور 13 دن تک خلا میں پھنسے رہے۔ ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے – ’’گھر میں آپ کا استقبال ہے۔‘‘ ناسا کا اسپیس ایکس کریو 9 سائنس مشن کے بعد زمین پر واپس آگیا ہے۔
ناسا کی ویب سائٹ کے مطابق نیک ہیگ، سنیتا ولیمز، بوچ ولمور اور روسکوسموس کے خلاباز مسافر الیگزینڈر گوربونوف مشرقی وقت کے مطابق شام 5.57 پر زمین پر واپس ا?ئے۔ اسپیس ایکس ریکوری جہازوں پر سوار ٹیموں نے خلائی جہاز اور اس کے عملے کو بازیافت کیا۔ ساحل پر واپس ا?نے کے بعد عملہ ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے لیے پرواز کرے گا۔ وہاں سب اپنے اہل خانہ سے ملیں گے۔ ناسا کے اسپیس ایکس کریو-9 نے منگل کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے ایجنسی کے نویں کمرشیئل کرو روٹیشن مشن کو مکمل کیا۔ یہ خلیج میکسیکو میں فلوریڈا کے تلہاسی کے ساحل پر اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز پر بحفاظت اترا۔