تاثیر 18 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 18 مارچ:سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کی برطرف ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کو دی گئی عبوری راحت میں اگلے احکامات تک توسیع کردی ہے۔ جسٹس بی وی ناگارتھنا کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی اگلی سماعت 15 اپریل کو کرنے کا حکم دیا۔
آج سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس سے پوچھا کہ وہ تحقیقات کیوں مکمل نہیں کر رہی ہے جبکہ پوجا کھیڈکر نے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں گی۔ اس کے بعد اے ایس جی ایس وی راجو نے دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں حراست میں پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ عدالت نے پھر پوچھا کہ عام پوچھ گچھ اور حراستی تفتیش میں کیا فرق ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ پوجا کھیڈکر نے فرضی سرٹیفکیٹ کہاں سے حاصل کیا اور اس کے لیے حراست میں پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے۔ جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے پیچھے وہ ماسٹر مائنڈ نہیں ہے۔