تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 23 مارچ:-تتکال سروس کے تحت پاسپورٹ کے لیے درخواستوں کی قبولیت کا عمل پاسپورٹ سیوا کیندر، دربھنگہ میں شروع ہو گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری کے جے سری نواسا نے علاقائی پاسپورٹ آفس میں اس سروس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت، شفاف اور آسان طریقے سے پاسپورٹ خدمات فراہم کرنا ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفس پٹنہ کی افسر شودھا رضوی نے بتایا کہ پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کی سہولت کے لیے دربھنگہ کے پاسپورٹ سیوا کیندر میں تتکال زمرے کی درخواست کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ 14 دسمبر 2017 سے شروع ہونے والے اس سنٹر میں آج تک صرف جنرل پاسپورٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی درخواستیں ہی قبول کی جا رہی تھیں۔ تتکال کی سہولت بھی آج سے شروع ہو گئی ہے۔بتایا گیا کہ یہاں سال 2024 میں کل 15889 درخواستیں موصول ہوئیں اور کل 15808 پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات جاری کئے گئے۔مقامی ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر سمیر کمار منڈل نے کہا کہ تتکال زمرہ کا پاسپورٹ بنانے کے لیے درخواست دہندگان ویب سائٹ www.passportindia.gov.in پر لاگ ان کرکے اپوائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ 25 تتکال درخواست دہندگان کو ہر روز اپوائنٹمنٹ ملے گا۔ تتکال زمرہ کے تحت پہلے دن ایک درخواست دی گئی تھی