تاثیر 09 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،9 مارچ:ٹیم انڈیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیت لیا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے، نائب کپتان شبمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، بھارتی ٹیم ابھی شبمن گل کی وکٹ کے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔