تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 23 مارچ:سرینگر لداخ قومی شاہراہ پر گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک چھوٹی گاڑی سے بس کے ٹکرانے سے کم از کم تین سیاح، ایک مقامی ڈرائیور ہلاک اور مسافر بس میں سفر کرنے والے 17 مقامی افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ گاندربل ضلع کیگنڈ کے قریب ٹویوٹا ایٹیوس کار ایک بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس واقعے میں تین سیاح اور ایک مقامی ڈرائیور ہلاک ہو گئے، جب کہ 17 دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ اگرچہ ریسکیو آپریشن کے دوران تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں بڑی پہل کی لیکن چار افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔