نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ایمس سے ڈسچارج

تاثیر 12  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 مارچ: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ایمس کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کو 9 مارچ کو دل سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ایمس میں طبی ٹیم سے ضروری دیکھ بھال کے بعد، ان کی حالت میں اطمینان بخش بہتری آئی اور انہیں 12 مارچ کو چھٹی دے دی گئی۔ انہیں اگلے چند دنوں تک مناسب آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 9 مارچ کو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ نائب صدر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔